مہاراشٹر کے مالیگاؤں کی 6 لاکھ کی آبادی میں کورونا کا انفکشن کیوں نہیں ہے؟ راز جاننے کے لئے مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور محکمہ انتظامیہ کی ٹیم مالیگاوں میں خیمہ زن

ممبئی:۔(محمدیوسف رانا)مہاراشٹر میں کورونا وائرس نے اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہیں یہاں۴۰؍ہزارسے زیادہ مریض روزآنہ سامنے آرہے ہیں اس کے علاوہ اومی کرون نامی نئے ویرئینٹ نے بھی تباہی مچا رکھی ہے۔لیکن ناسک ضلع میں مہاراشٹر کا مانچسٹر کہلانے والا صنعت پارچہ بافی کے شہر مالیگاوں میں کورونا کاایک بھی مریض نہیں ہےیہ خبر سن کرانتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت بھی حیران ہے۔لیکن خبر سو فیصد سچ ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کےدوران مالیگاؤں کے متعلق انتظامیہ کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ یہاں کے لوگ کورونا کے قوانین کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کرتے ہیں۔ وہ ماسک نہیں پہنتے، دو ہاتھ کا فاصلہ نہیں رکھتے۔ لوگ ویکسینیشن کے لیے بمشکل سامنے آ رہے تھے،ان سب کے باوجود یہاں کورونا انفیکشن کیوں نہیں ہے؟

اس راز کو جاننے کے لیے۱۲؍ڈاکٹروں کی ٹیم مالیگاؤں پہنچی ہے۔ ٹیم نےمالیگاؤں میں لوگوں کے اندر اتنی قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے کہ ان پر اثر نہیں ہو رہی ہے؟ کیا یہاں چھ لاکھ کی آبادی کورونا وائرس سے اچھی طرح متاثر ہوئی ہے اور ہرڈ امیونٹی پورے علاقے کو متاثر کر رہی ہے؟ کیا مالیگاؤں میں کووڈ وائرس انفیکشن اپنا پیٹرن بدل رہا ہے؟ آخر ایسا کیا ہے کہ لاکھوں کی آبادی ہونے کے باوجود یہاں صرف ۳۵؍مریض سامنے آئے؟ کیا وجہ ہے کہ یہاں مثبت کی شرح صفر ہو گئی ہے؟

ان سب باتوں کا جواب حاصل کرنے کے لئے۴۰؍ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم پورے سازو سامان کے ساتھ یہاں پہنچی ہے تاکہ کم ہوتے کورونا انفیکشن کا راز معلوم ہو سکے۔ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ناسک ضلع انتظامیہ نے مہاراشٹر کے محکمہ صحت کو ایک خط لکھ کر مالیگاوں کی گہرائی سے تحقیقات کرنے پر زور دیا تھا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ۲۵۰۰؍ نمونوں کی جانچ کر رہی ہے وہ جاننا چاہتے ہیں کورونا انفیکشن میں کمی کا رازکیاہے۔ ٹیم نے اب ڈھائی ہزار لوگوں کے خون کے نمونے لے کر جانچ کے لیے قریبی شہر دھولیہ کی لیبارٹری بھیجے ہیں۔ ان نمونوں کی اینٹی باڈیز اور ایلیسا کی لیبارٹری میں جانچ کی جائے گی۔

تحقیقات کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا انفیکشن لاکھوں لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔صوبہ مہاراشٹر بھی میں کورونا انفیکشن ہزاروں کی تعداد میں پہنچ رہا ہے تو مالیگاؤں میں کورونا کی مثبت شرح صفر پر کیسے ہے؟

آخر یہاں کی چھ لاکھ آبادی کی بیماری سے بچاؤ کی صلاحیت کیا ہے؟ یہ تحقیق مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ناسک ضلع انتظامیہ نے شروع کی ہے۔ اگر اس تحقیق میں یہاں کورونا انفیکشن کے گرنے کی کوئی صحیح وجہ سامنے آتی ہے تو وہ تحقیق ریاست اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی کورونا انفیکشن پر قابو پانے میں کارگر ثابت ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading