مہاراشٹر کے سیاسی بحران میں حریفوں پرطنزکےلیے اردو شاعری کاسہارا

فڑنویس کی بیوی امریتا کا دل کو چھو لینے والاانداز

ممبئی 27 نومبر(یواین آئی)مہاراشٹر کاسیاسی بحران تقریباً ایک ماہ سے جاری ہے اور اس دوران لیڈروں نے اپنے اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً اردو شاعری کا سہارالیا ہے۔ان میں شیوسینالیڈرسنجے راؤت نے اس کا زیادہ استعمال کیا ہے۔
آج انہوں ایک ٹوئیٹ کیا ہے کہ
ابھی تو اس باز کی اصلی اڑان باقی ہے
ابھی تو اس پرندے کا امتحان باقی ہے
ابھی ابھی میں نے لانگھا ہے سمندر کو
ابھی تو پورا آسمان باقی ہے
سنجے راؤت اس سے قبل بھی مسلسل اردو اشعار کا استعمال کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے کے مراٹھی ہفتہ روزہ مارمک کے سرورق پر بھی ایک اردو شعر تحریر رہا جس کا مفہوم تھا کہ حریفوں سے مقابلہ کرنا ہے تو توپ اور تلوار نہیں بلکہ اخبار نکالو۔اور ان کے کارٹون پر مشتمل اس ہفتہ روزہ مارمک کے سرورق پر کئی دہائیوں تک یہ شعر تحریر رہا۔
اس سیاسی بحران کے دوران سابق وزیراعلی دیویندر فڈنویس کی اہلیہ امریتا نے بھی حریفوں کو جواب دینے کے لیے شاعرانہ انداز اپنایا ہے اور اردو شاعری کا سہارالیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے بہترین انداز پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز ان کے شوہر فرنویس نے جب وزیراعلی کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تو انہوں ٹوئیٹ کیا کہ
پلٹ کر آونگی شاخوں پہ خوشبوئیں لے کر
خضاکی زد میں ہوں موسم ذرا بدلنے دے،
اس طرح انہوں نے اپنے شوہر کے سیاسی حریفوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ  انتظار کیجئے ،موسم کی تبدیلی کے نتیجہ میں وہ واپس لوٹ کر آسکتے ہیں ۔اکثر پارلیمینٹ اور اسمبلی  میں بحث کے دوران ممبر یا وزیر شاعری کا سہارا لیتے رہے ہیں اور وہ اردو زبان کا استعمال ایک عام سی بات ہے۔
امریتا فڑنویس ایک بینک افسر کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں انہوں نے جن اشعار کا استعمال۔کیا ہے اس کے آگے کی سطر اس طرح ہیں ۔
وہی رتبہ وہی جلال ہوگا پھر سے
ابھی برا وقت ہے ،اس کو ذرا گزرنے دو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading