ممبئی:27نومبر (ورق تازہ نیوز)28نومبر کوشام میں مہاویکاس اگھاڑی کے نامزد کردہ شیوسینا کے چیف اودھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لے رہے ہیں۔امکان ہے کہا ن کے ساتھ دو ڈپٹی چیف منسٹر اور شیوسیان کے 8وزیر ‘راشٹروادی کے 9 وزیراور کانگریس کے 9 وزیر حلف لیں گے ۔
امکانی وزرائ
شیوسینا: ایکناتھ شندے ‘دیواکرراوتے ‘ سبھاش دیسائی ‘ عبدالستار ‘ رام داس کدم ‘تاناجی ساونت ‘ دیپک کیسرکر ‘ گلاب راو پاٹل.
راشٹروادی : دھننجے منڈے ‘جتیندراوہاڑ ‘جینت پاٹل ‘چھگن بھجبل ‘ حسن مشرف ‘انیل دیشمکھ ‘دلیپ وڑسے پاٹل ‘ مکرند پاٹل ‘راجیش ٹوپے۔
کانگریس:اشوک چوہان ‘ پرتھوی راج چوہان ‘ بالا صاحب تھورات ‘ وجئے وٹیٹیوار ‘کیسی پاڑوی ‘وشوجیت کدم ‘ یشومتی ٹھاکور ‘ ستیج بنٹی‘ سنیل کیدار۔
اردو میں بچوں کے ادب پرانعامی مقابلے
پربھنی:27نومبر (ورق تازہ نیوز)انجمن ترقی اردو شاخ پربھنی کے کنوینر اقبال مجید اللہ نے اردوقارئین کواطلاع دی ہے کہ ”بچوں کا ادبی ٹرسٹ“ نے انجمن ترقی اردو ( ہند) نئی دہلی کی سرپرستی او رتعاون سے بچوں کے ادب پر دو سال میں ایک بار گراں قدر انعامات دینے کاجو سلسلہ سال 2016ءمیںشروع کیا ہے اوراسکاتیسرا مقابلہ 2020 مں منعقدہوگا ۔ یہ انعامات صرف غیر نثری تحریروں یعنی مسودوں پر دئےے جائیں گے ۔ ان مقابلوں کامقصد بچوں کے ادب پرطبع ذاد جدیداور اچھے مسودوںکوتیارکروانا ہے ۔ہر دو سال مقابلے میں تین انعامات دئےے جائیںگے جو پچاس ہزار 50ہزار ‘25ہزار روپے اوردس ہزارروپپے کی رقم کو ہوںگے ۔ 2020 کےلئے مسودے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020 مقرر کی گئی ہے ۔فارم داخلہ اوردیگر تفصیلات جناب محمدساجدموبائل نمبر8178972480 یا سیدغلام حیدر سیکریٹری بچوں کاادب ٹرسٹ نمبر 9718875214 کے موبائل نمبریااقبال مجیداللہ 9420816696سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔یادرہے آخری تاریخ 31مارچ 2020ء ہے۔
ناندیڑ:دیگلورناکہ پرہفتہ واری بازارلگانے کامطالبہ
ناندیڑ:27نومبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے اہم گنجان آبادی والے علاقے دیگلورناکہ کی دن بدن توسیع ہوتی جارہی ہے اور آبادی میںبھی اضافہ ہورہا ہے ۔ اس علاقہ میں نئی نئی بستیاں آبادہورہی ہیں ۔لیکن یہاں کے عوام بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔بالخصوص بلدی سہولیات کا کافی فقدان ہے ۔اس کے علاوہ یہاں کے ساکنان کو سبزی ترکاری خریدنے کےلئے اتوارہ بازار کارُخ کرنا پڑتا ہے ۔ حیدرباغ ‘عمران کالونی ‘ گلشن باغ ‘گلشن کالونی اور ایم جی آر گارڈن سے متصل بستیوں کے ساکنان بالخصوص خاتون کو بازار خریدی کیلئے اتوارہ تک پہنچامشکل ہوتا ہے اور سفر خرچ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ ان سب باتوں کودھیان میںرکھتے ہوئے دیگلورناکہ علاقہ میں ہفتہ واری سبزی ترکاری کابازار لگانے کامطالبہ ڈاکٹرحکیم محمدخان (عامر) مدیراعلیٰ پربھاوناندیڑ وسماجی کارکن نے میونسپل کمشنر کودئےے میمورنڈم میں کیا ہے ۔انھوںنے مطالبہ کیا کہ ایم جی آر گارڈن تا مال ٹیکڑی مین روڈ پر ہفتہ واری بازار ہفتہ کے کسی ایک دن یعنی ہفتہ ‘بدھ ‘یا پھرمنگل کے دن لگایاجائے ۔