مہاراشٹر کی سیاست میں میم وار MemeWar جاری : نواب ملک، نتیش رانے نے شیئر کیں ایکدوسرے کی مسخ شدہ تصاویر : سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ممبئی : 25 ڈسمبر (ورق تازہ نیوز) ٹویٹر پر بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نواب ملک کا مذاق اڑایا۔

زبانی حملوں اور نعروں سے آگے بڑھتے ہوئے، مہاراشٹر کی سیاست جدید ترین میم وار MemeWar میں شامل ہو گئی ہے۔

ٹویٹر پر بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نواب ملک کا مذاق اڑایا۔

رانے نے ایک خنزیر کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا، "یہ نسل بھنگار میں پائی جاتی ہے، پہچانیں یہ کون ہے؟”۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نواب ملک کا سکریپ ڈیلنگ کا کاروبار ہے۔

جمعرات کو نتیش رانے نے ریاستی اسمبلی میں مبینہ طور پر مہاراشٹر کے وزیر سیاحت اور شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کا مذاق اڑایا تھا۔ جب ٹھاکرے اسمبلی میں داخل ہوئے تو رانے نے مبینہ طور پر ‘میاؤ’ کی آوازیں لگائیں۔

اس کے بعد، نواب ملک نے جمعہ کو ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک مرغی بلی کے سر کے شکل میں ہے اور لکھا، "پہچان کون ؟ "۔