احمد نگر کے نوودے اسکول میں 19 طلبا کورونا پازیٹو

احمد نگر۔ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے جواہر نوودے ودیالے میں کورونا دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اسکول کے 19 طلبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔

افسر نے بتایا کہ ضلع کے پرنیر تحصیل کے تکلی ڈھوکیشور گاؤں میں واقع رہائشی اسکول، نوودے ودیالیہ نیٹورک کا حصہ ہے جو مرکزی وزارت تعلیم کے تھت آتا ہے۔ اسکول میں پانچویں سے بارہویں درجہ کے 400 سے زیادہ طلبا ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ بھوسلے نے کہا کہ ’’گزشتہ تین سے چار دنوں میں 19 طلبا متاثر پائے گئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ طلبا میں سے بیشتر میں بیماری کی کوئی علامت نہیں تھی، اور کچھ میں صرف ہلکی علامت تھی۔