مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آنجہانی شنکر راؤ چوا ن کو خراج عقیدت؛ ریاستی قیادت کی شرکت

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آنجہانی شنکر راؤ چوان کو خراج عقیدت؛ ریاستی قیادت کی شرکت

ممبئی، 14 جولائی (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر پردیش کان

گریس کمیٹی نے آج سابق مرکزی وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شنکر راؤ چوان کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا انعقاد پردیش کانگریس کے صدر دفتر تلج بھون ممبئی میں کیا گیا، جہاں پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

ریاستی کانگریس کے نائب صدر گنیش پاٹل نے آنجہانی شنکر راؤ چوان کی تصویر پر پھول نذر کر کر ان کی سیاسی خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مناف حکیم نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور سابق وزیر اعلیٰ چوان کی قیادت میں چلائی گئی عوامی فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔

منافق حکیم نے کہا کہ "شنکر راؤ چوان کا دورِ حکومت کانگریس کے سنہری دور میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں عوامی مفاد کی کئی اسکیموں کو کامیابی سے نافذ کیا گیا۔ آج کا دن ہمیں ان کی سادہ طرز زندگی، مضبوط قیادت اور عوامی وابستگی کی یاد دلاتا ہے۔"

پروگرام میں پارٹی ترجمان بی جی شندے، رمیش شیٹی، دتا ناندے، پانڈورنگ چالکے، راگھویندر شکلا، سنجے باوکر اور دیگر متعدد عہدیداران بھی شریک تھے، جنہوں نے شنکر راؤ چوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پروگرام کا اختتام پارٹی اتحاد و عوامی خدمت کے عہد کے ساتھ ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading