مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال پر ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم سے ویڈیو کانفرنسنگ : ویکسین پلانے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام

ممبئی: 24 نومبر (ورق تازہ نیوز) شیوسینا پارٹی کے سربراہ ، وزیر اعلی مسٹر ادھو بالاصاحب ٹھاکرے نے آج وزیر اعظم مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ پر ملاقات کی۔

نریندر مودی کو ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ

ہم مسلسل کورنا ویکسین کے بارے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے آدار پونہ والا سے بات کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرا میں ویکسین پلانے اور تقسیم کرنے کے طریقوں پر ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

کورونا پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی جائزہ میٹنگ، جانئے کن اہم امور پر ہوا تبادلہ خیال

میٹنگ کے دوران ، جہاں وزیر اعظم مودی نے ویکسین کے بارے میں ایک – ایک بات کی وضاحت کی ، وہیں انہوں نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ مثبت شرح 5 فیصد سے نیچے لائیں اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائیں۔ میٹنگ دوران ، پی ایم مودی نے متنبہ کیا کہ اگر ملک میں کورونا بڑھ گیا تو پھر اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔

میٹنگ کی اہم باتیں

میٹنگ میں ، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان صرف بہتر ویکسینوں پر توجہ دے گا اور ہر ویکسین کو سائنسی اعتبار سے پرکھا جائے گا ۔

کونسی ویکسین کتنی قیمت میں آئے گی ، یہ بھی طے نہیں ہے ۔ہندوستانی نژاد دویکسین میدان میں آگے ہیں لیکن وہ دوسرے ممالک ، کثیرالجہتی اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ دنیا میں جو بھی ویکسین بن رہی ہے ، وہ تیار کرنے کے لئے ہندوستانی کمپنیوں سے بات کر رہے ہیں ۔

ہمارے پاس اب کافی ڈیٹا موجود ہے ل،ایسے میں تیاری پوری کرنی ہوگی ۔ ابتدا میں کرونا کے تئیں لوگوں میں خوف تھا ، پھر کچھ خوف میں خودکشی بھی کر رہے تھے۔ اس کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے پر شک ہو رہا تھا ۔ لیکن اب لوگ اس کو لیکر سنجیدہ ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ریاستوں کو محتاط رہنا ہوگا ، کہیں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جائے کہ کہنا پڑے ‘ میری کشی تھی ڈوبی وہاں ، جہاں پانی کم تھا ‘۔

اپنے خطاب کے دوران ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر ریاست میں کورونا کے اعدادو شمار کی جانکاری دے رہے تھے ، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں روکا اور کہا کہ اعداد و شمار پہلے ہی ہمارے سامنے آچکے ہیں ، آپ کورونا کو روکنے کے لئے کیا کریں؟ کیا حکمت عملی اپنائی جائے ، اس پر فوکس کریں۔

ویکسین کے منفی اثرات کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاسکتی ہیں ، لہٰذا سرکاری مشینری اور دیگر تمام افراد کو مل کر لوگوں کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنا ہوگا۔ کچھ لوگ ویکسین پر سیاست کر رہے ہیں ، میں انہیں روک تو نہیں سکتا لیکن ملک کے ہر شہری تک یہ ویکسین پہنچے گی۔ ہر جان کو بچانا حکومت کی ترجیح رہی ہے ، وہیں آگے بھی اس کا زور ویکسین فراہم کرکے ہر شخص کی جان بچانے پر ہوگا۔

تمام ریاستوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ کورونا کی مثبت شرح کو 5 فیصد سے نیچے لے کر آئے۔ کورونا کے لئے ہونے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ سے کہا ، آپ کو پریزنٹیشن میں مکمل تفصیلات دی گئیں۔ ویکسین کی سمت میں کام آخری سطح پر پہنچ گیا ہے۔ حکومت ہند ہر پیشرفت پر کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ ہم سبھی کے رابطے میں بھی ہیں۔

بتادیں کہ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپش بگھیل اور گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے شرکت کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading