ممبئی 16اپریل(یو این آئی)مہاراشٹرمیں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس(کووڈ-19)کے 165نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3000سے تجاوز کر گئی جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ریاست کے محکمہ صحت نے بتایا کہ جمعرات تک مہاراشٹر میں کورونا کے 3081معاملے درج کئے گئے اور اس سے187اموات بھی ہوئیں۔
نئے معاملوں میں ممبئی سب سے زیادہ 107,پنے میں 19اور تھانے میں 13ہیں۔ناگپور سے 11، پنپری-چنچوڑ(پنے) اورمالیگاؤں (ناسک) میں 4-4،نوی ممبئی اور بسئی-برار(پال گھر)کے دو-دو،احمد نگر،چندرپوراور پنویل(رائے گڑگ)میں ایک -ایک کیس سامنے آیا ہے۔
پورے مہاراشٹر میں ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا انفکشن کے 187کیسز سامنے آے ہیں۔مہاراشٹر میں کورونا انفکشن کا پہلا معاملہ 9مارچ کو سامنے آیا تھا۔جب پنے میں میاں بیوی متاثر پائے گئے تھے۔
اس درمیان،پولیس نے منگل کو باندرہ ریلوے اسٹیشن پر نقل مکانی کرنے والوں کی بھیڑجمع ہونے کے تعلق سےایک صحافی سمیت کل 11افرادکو گرفتار کیا ہے۔