مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ عہدے کو لیکر گھمسان جاری، بھاجپا نے بلائی پارٹی اراکین کی میٹنگ

مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کے درمیان وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر رسہ کشی ابھی بھی جاری ہے ۔ شیوسینا بی جے پی کو 50-50 فارمولے کی یاد دلا رہی ہے، لیکن بی جے پی کی جانب سے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔بتا دیں کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کو 105 اور شیوسینا کو 56 ایم ایل اے ملے ہیں، کل 161 کے اعداد و شمار اکثریت کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہیں۔

اس سب کے درمیان بی جے پی مہاراشٹر کے پارٹی اراکین(ودھائیک دل) کی میٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں دیویندر فڑنویس کو پارٹی اراکین (ودھائیک دل ) کا لیڈر منتخب کیا جانا طے ہے۔ منتخب ہو کر آئے تمام نئے ممبر اسمبلی بھگوا پگڑی باندھ کر اجلاس میں پہنچے ہیں۔مرکزی اعلیٰ کمان کی جانب سے نریندر سنگھ تومر، اویناش رائے کھنہ کو سپروائزر بنایا گیا ہے۔جو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کریں گے۔

کل ہوگی شو سینا کے پارئی اراکین کی میٹنگ
بی جے پی کی پارٹی اراکین اجلاس سے پہلے ہلچل تیز ہوئی ہے۔شیوسینا لیڈر سنجے راوت ادھو ٹھاکرے سے ملنے ماتوشری پہنچے ہیں، جہاں حکومت بنانے پر غور وخوض چل رہا ہے۔شیوسینا نے جمعرات کو اپنے پارٹی اراکین کی میٹنگ بلائی ہے۔ بتا دیں کہ اس بار شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی رکن اسمبلی منتخب کر کے آئے ہیں۔ایسے میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شیوسینا کا پارٹی اراکین کا لیڈر انہیں منتخب کیا جا سکتا ہے۔

#UrduNewsMaharashtra #CMPost #BJP #ShivSena #DavendraFadnavis #BJPLegislativeMeeting #UrduNewsHIndSamachar

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading