مہاراشٹر میں فریضہء قربانی کی اجازت متوقع

2020_7$largeimg13_Jul_2020_171209097ممبئی 13 جولائی( (یواین آئی) ریاست مہاراشٹر میں کوروناوائرس بیماری کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کو ان کے اہم فریضہ قربانی کے اجازت ملنامتوقع ہے-

یہ اطلاع باخبر ذرائع نے دی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عیدالاضحی کے تعلق سے آج یہاں مسلم کابینی وزراء نواب ملک،اسلم شیخ اورمسلم اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی ،امین پٹیل ،رئیس شیخ اورذیشان صدیقی کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں قربانی کے تعلق سے لائحہ عمل ترتیب دیاگیا ہے اور یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے ووزیرداخلہ انل دیشمکھ سے مسلم وزراءواراکین اسمبلی بروز منگل شام 5 بجے ملاقات کریں گے-

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading