مہاراشٹر میں آئین کی دھجیاں اڑاکر حکومت بنائی گئی ہے:کانگریس

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی)کانگریس نے مہاراشٹرمیں فڑنویس حکومت کی تشکیل کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چوری چھپے حکومت بنا کر آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں اور ’بے شرمی کی انتہا‘ ہوگئی ہےلیکن اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران اسے شکست دی جائے گی۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کی جانب سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیوسینا کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے مقرر کردہ لیڈروں احمد پٹیل، کے سی وینوگوپال اور ملک ارجن کھڑگے نے سنیچر کو یہاں مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ریاست میں جس طرح سے حکومت تشکیل دی گئی ہے پارٹی اس کی زبردست مذمت کرتی ہے اور اعتماد کی تحریک میں این سی پی اور شیوسینا کے ساتھ مل اسے شکست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح مسٹر دویندر فڑنویس کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ مہاراشٹر کی تاریخ میں شاید پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ یہ سیاسی عمل ریاست کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔
اسمبلی میں اعتماد کی تحریک آئے گی تو بی جے پی اور اس کا ساتھ دینے والوں کو مل کر شکست دیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading