مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ناندیڑ سمیت 16 نشستوں کے انتخابات کا اعلان

نئی دہلی:الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئی دہلی سے جاری ایک اہم پریس نوٹ میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی 16 مقامی ادارہ جاتی حلقوں کی نشستوں پر دو سالہ (Biennial) انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق ان 16 حلقوں کے اراکین کی معیاد مکمل ہو چکی تھی، تاہم مقررہ شرائط پوری نہ ہونے کے باعث انتخابات وقت پر منعقد نہیں کیے جا سکے تھے۔ الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق کسی بھی حلقے میں کم از کم 75 فیصد مقامی اداروں کا فعال ہونا اور 75 فیصد ووٹرز کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

اب چیف الیکٹورل آفیسر مہاراشٹر کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ تمام متعلقہ حلقوں میں یہ شرائط پوری ہو چکی ہیں، جس کے بعد کمیشن نے انتخابات کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔

انتخابی شیڈول:

نوٹیفکیشن جاری ہوگا: 25 مئی 2026

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ: 1 جون 2026

جانچ پڑتال (Scrutiny): 2 جون 2026

امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ: 4 جون 2026

پولنگ کی تاریخ: 18 جون 2026

پولنگ کا وقت: صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک

ووٹوں کی گنتی: 22 جون 2026

یہ انتخابات ریاست کے مختلف اہم حلقوں جیسے ناسک، پونے، ناندیڑ، اورنگ آباد، امراوتی، جالگاؤں، احمد نگر اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے مہاراشٹر کی سیاسی سرگرمیوں میں ایک بار پھر تیزی آنے کا امکان ہے اور مقامی سطح پر سیاسی جماعتیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading