مہاراشٹر تعطل :کیا آج وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس استعفیٰ دیں گے؟

ممبئی۔8۔ نومبر۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات نتائج کے 13 دن بعد بھی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کو لیکر تعطل برقرار ہے۔ وہیں اب خبر آرہی ہے کہ 8 نومبر تک فیصلہ نہیں ہوا تو وزیر اعلی فڑنویس جمعہ کو استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام تک  وزیر اعلی سمیت سارے وزرا اپنی سرکاری گاڑیاں اور سہولیات واپس کر سکتے ہیں۔ بی جے پی صرف جمعہ کی شام تک کا انتظار کرے گی۔ چرچا یہ بھی ہے کہ شیوسینا۔ بی جے پی کے درمیان بات چیت فی الحال پوری طرح سے ٹھپ ہوچکی ہے جس کے مد نظر کوئی حل نکلتا نہیں نظر آرہا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو مہاراشٹر بی جے پی کے وفد نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ عوام نے بی جے پی ‘شیوسینا‘ مہایوتی ‘کو اکثریت دی ہے۔ حکومت بنانے میں تاخیرہو رہی ہے ، اب تک حکومت بن جانی چاہئے تھی۔ ہم نے گورنر سے ملاقات کی جس میں ریاست میں قانونی اختیارات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم ہائی کمان سے چرچا کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading