مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 10 ستمبر کے بعد کسی بھی تاریخ کو انتخابات کااعلان متوقع

نئی دہلی:(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرا سمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں انتخابی مفاہمت کے تحت دونوں پارٹیاں 106- 106 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گی ۔اورباقی 70سیٹیں اپنی حلیف دوست پارٹیوں کودیں گی ۔کانگریس کی پہلی فہرست آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں شائع کی جارہی ہے ۔ کانگریس درخواست چھان بین کمیٹی کے صدر اورسابقہ مرکزی وزیر جیوتی را دیتہ سندھیاکی موجودگی میں جمعرات کو دہلی میں منعقد ہوئی ۔

ا س اجلاس میں پردیش صدربالاصاحب تھورات ‘ودھان سبھامیں اپوزشن لیڈر وجئے ‘کانگریس کے انچارج ملک ارجن گھرگے ‘ایم ایل اے‘کے ۔سی ۔ پڑوے‘ کمیٹی کے ممبر ہریش چودھری اور منی کام ٹاگور موجود تھے ۔ مہاراشٹرمیں اکتوبر 2019 میں عام انتخابات ہورہے ہیں ۔اورگزشتہ 2014 میں 15اکتوبرکورائے دہی ہوئی تھی اور 12ستمبر 2014 کوریاست میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیاگیاتھا ۔ اس باربھی 10ستمبر کے بعد کسی بھی تاریخ کو انتخابی پروگرام کااعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے امکانات ہیں ۔ریاستی چیف الیکشن کمشنر انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کی دوست پارٹیوں میں راجو شیٹی کی سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا ‘ بہوجن ویکاس اگھاڑی ‘ کسان مزدور پارٹی ‘ریپبلکین پارٹی کواڑے گروپ اورگوئی گروپ یہ اہم پارٹیاں ہیں ۔اس بار اگھاڑی میں منسے کوشامل کریں یا نہ کریں اس تعلق سے دو جڑواںکانگریس میںکافی غورو خوص جاری ہے ۔ حالیہ لوک سبھا الیکشن میںدونوں جڑواں کانگریس کے امیدواروں کے ووٹوں پرشب خون مارنے والی ونچت بہوجن اگھاڑی(پرکاش امبیڈکر۔اسدالدین اویسی) سے مفاہمت کرنے کی بڑی آرزو اور خواہش ہے لیکن ونچت اگھاڑی کے قائدین کانگریسیوں کوگھاس بھی نہیں ڈال رہے ہیں ۔

انھو ں نے واضح کردیا ہے کہ وہ تنہا اپنی طاقت پرریاست کی 288 سیٹوں پرامیدوار کھڑے کررہے ہیں ۔ایم آئی ایم بھی مسلم غلبہ والے اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے ۔ ان کے پاس بڑی تعداد میں خواہشمند امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ ونچت اگھاڑی کے انتخابی جلسے مختلف شہروں میں جاری ہیں جس میںعوام کااژدہام دیکھائی دے رہا ہے ۔ اس وقت کانگریس اور راشٹروادی کانگریس اپنے انتہائی بدترین سیاسی دورے سے گزرہی ہےں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ ریاست میں اب کی باربھی زعفرانی اتحاد کی حکومت برسراقتدار آئے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading