مہاراشٹر اسمبلی الیکشن 2019: بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد کو مل سکتی ہے بڑی کامیابی» جانیے کتنی سیٹیں…؟

ممبئی، 28مئی(ایجنسیز)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی اور شیوسینا آئندہ اسمبلی انتخابات مل جل کرلڑیں گے اور انہیں 220سے زائد نشستیں ملنے کی امید ہے ،انہوں نے ایک انگریزی روزنامہ سے انٹرویو میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے ،کیونکہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ۔شیوسینا محاذ نے 48نشستوں میں سے 41پرکامیابی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے کامیابی کے پیش نظر دونوں پارٹی متحد الیکشن لڑیں گے کیونکہ حالیہ الیکشن دونوں کے لیے اچھا رہا ہے ،اور آئندہ اسمبلی الیکشن میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے اور اس کے نتیجے میں دونوں پارئیاں 220سے زائد نشستیں حاصل کرلیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 2014میں بی جے پی نے 288 نشستوں ںمیں سے 122اور شیوسینا نے 63 حلقوںمیں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں اس کے مخالف میں الیکشن لڑے تھے ،اور دونوں کی نشستوں کی تعداد ملا کر 185ہوتی ہے لوک سبھا میں دونوں نے انتخابی سمجھوتہ کیا اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اسمبلی الیکشن میں اس کو دوہراناچاہتے ہیں۔

فڑنویس نے واضح طور پر کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی طرح ہی کانگریس اور این سی پی کا اسمبلی انتخابات پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انوہںنے مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے صدر اشوک چوان کے اس الزام کو بے بنیاد قراردیا کہ پرکاش امبیڈکر کی ونچت اگاڑی کو بی جے پی کی حمایت حاصل رہی تھی،انوہںنے مزید کہا کہ کانگریس اور امبیڈکر کے درمیان ایک ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے بات چیت جاری رہی ،لیکن ناکامی کی شکل میں انہوںنے الگ الیکشن لڑا اور اشوک چوان کا الزام بے بنیاد ہے ۔اس سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت نے آئندہ پانچ مہینے کے لیے ایجنڈا تیار کرلیا ہے ،جس میں ممبئی سمیت ریاست میں شہریوں کو روزمرہ کی سہولیات مہیاکرانے اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کے معاملات شامل ہے۔
فڑنویس نے اعلان کیا کہ 17جون سے ریاست کا مانسون اجلاس کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اس سے قبل ریاستی کابینہ میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading