مہاراشٹر ،غیر قانونی طور رہائش پذیر 07 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

پال گھر،13دسمبر(یو این آئی) مہاراشٹر میں قانونی کاغذات کے بغیر رہائش پذیر بنگلہ دیش کے 07 شہریوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔


پال گھر پولیس کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ وِرار کے تروپتی نگر میں ایک رہائشی علاقے میں بدھ کے روز چھاپہ مار کاروائی کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ ان کے پاس یہاں رہائش کے لیے کوئی قانونی دستاویز نہیں پائے گئے۔ ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور غیر ملکی شہری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading