ناندیڑ: 18 اپریل: (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹر کے سرکاری دفاتر میں افسروں اور ملازمین کی موجودگی کو10فیصدتک رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ا سلئے ملازمین کو روٹیشن طرز پر دفترمیںحاضررہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جس کےلئے وزارتی سکریٹری ، متعلقہ دفتر کے سربراہ کو ضروری اقدامات کرنے کاحکمنامہ آج 18اپریل کو جاری کیاگیا ہے۔ریاست کے دفتر میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاوکو روکنے اور ریاست کے افسران اور عملہ کواس سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست میں لاک ڈاو¿ن کی مدت میں 3 مئی 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق ، 23 مارچ ، 2020 کو ، سرکاری دفتر کے عہدیداروں کو 5 فیصد ہی دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ جس کے پیش نظر کہ ریاست میں لاک ڈاو¿ن کی مدت 15 اپریل 2020 ءتک بڑھا دی گئی ۔ ، 15 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، ریاستی حکومت نے ریاست میں سرکاری دفاتر کی موجودگی سے متعلق 18 اپریل 2020 کو حکومت کا ایک نظرثانی فیصلہ جاری کیا ہے۔
حکومت کے اعلامیہ کے مطابق 23 مارچ سے ریاست کے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی موجودگی 5فیصد تک محدودکی گئی تھی۔ لیکن اب 18اپریل کے حکمنامہ کے مطابق 20اپریل بروز پیر سے ریاست کے سرکاری دفاترمیں ملازمین کی موجودگی 10فیصد رہے گی ۔ جبکہ خواتین افسران ملازمین کو دفتری حاضری سے مستثنیٰ رکھنے کا اختیارمتعلقہ وزارت سکریٹریوں / آفس سربراہان پر چھوڑ دیاگیا۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف حکم عدولی کی کاروائی ہوگی۔