مہاراشٹرمیں مسلم علاقوں کا سروے کرائے جانے پر تشویش کا اظہار

جمعیةعلماء(ارشد مدنی)کے وفد کی وزیربرائے اقلیتی امور نواب ملک سے ملاقات
ممبئی:14 جنوری (ورق تازہ نیوز)موجودہ مرکزی حکومت کے کالے قانون لانے کی تیاری کی وجہ سے جہاں پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ،اور وہ حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کے لئے ہر ممکن پر امن احتجاج اورریلیاںکررہا ہے،انہی حالات میں کسی بھی ایجنسی کے ذریعہ صرف مسلم علاقوں میں خاندان کی تفصیلات جمع کیا جانا اور تفتیش کے نام پر بلا کر حیران کرنا مسلمانوں کے خدشات کومزید تقویت دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیةعلماءمہاراشٹر کے وفد کے قائدمولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہاراشٹر نے مہاراشٹر کے وزیربرائے اقلیتی امور نواب ملک سے ان کے دفتر واقع منترالیہ میںملاقات کے دوران کیا ۔جمعیة کے وفد نے نواب ملک کومیمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقامی پولس انتظامیہ کو حکم دیا جائے کہ وہ اس طرح سے غیر قانونی سروے کرنے والے افسران اور ایجنسی پر قانون کے تحت کارروائی کرے

۔وفد نے نواب ملک کو یہ بھی بتایا کہ سابقہ حکومت میں بھی علماءاور ائمہ کو تفتیش کے نام پر حیران کیا جارہا تھا ،جس کی شکایت ہم نے اس وقت کے وزیر اقلیتی امور سے کی تھی ،اس کے بعد یہ سلسلہ بند ہوگیا تھا ،لیکن موجودہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت تشکیل پانے کے بعد پھر اسی نو عیت کی تفتیشی کارروائی ضلع پال گھر کے نالا سوپارہ اور وسئی وغیرہ میں شروع کردی گئی ہے ۔جناب نواب ملک نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوراً پال گھر کے ایس پی گورو سنگھ سے بذریعہ فون رابطہ کرکے ان کو ہدایت دی کہ جمعیةعلماءمہاراشٹر کے وفد سے جمعرات کی صبح11 بجے میٹنگ کرکے ان کی شکایات کا ازالہ کریں۔وفد کے قائد مولانا حلیم اللہ قاسمی نے حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اوقاف کی جانب سے قاضیوں اور نکاح خوانوں کی تقرری اور ان کے رجسٹریشن کی کارروائی پر جناب نواب ملک کے اقدام کی ستائش کی ۔مولانا نے حکومت کے اس فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ برٹش حکومت کے بعد آزادی¿ ہند کے شروع کے دور میں یہ نظام قائم تھا ۔ اس کے بعداب موجودہ حکومت مہاراشٹرنے اس کو دوبارہ نافذ کرنے کے لئے پیش قدمی کی ہے،جو قابل تحسین ہے۔اور امید کرتے ہیں حکومت کے اس اقدام سے دلال نما قاضی جو اس مقدس عہدہ کی بد نامی کا سبب بن رہے تھے،ان پر لگام لگے گی ۔ جناب ملک صاحب نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم عنقریب تمام مسالک کے علماءکی ایک کمیٹی تشکیل دے کر اس کام کو منظم طریقہ پرآگے بڑھائیں گے۔جمعیة علماءمہاراشٹر کے وفد میںمولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیة علماءمہاراشٹر، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلماءمہاراشٹر ،مفتی محمدیوسف قاسمی خازن جمعیة علماءمہاراشٹر،مفتی محمد اسماعیل قاسمی رکن عاملہ جمعیةعلماءمہاراشٹر،مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیةعلماءمہاراشٹر،مولانا محمد سرور قاسمی کاجو پاڑہ،مولانا عبد الوہاب قاسمی ممبر،مولانا ذاکرسابلے وغیرہ شامل تھے۔