
ادئے پور:8ڈسمبر ۔مکیشن امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کی شادی 12 دسمبر کو ممبئی میں ہونی ہے۔ شادی سے پہلے راجستھان کے ادےپور میں پری ویڈنگ فنکشن رکھا گیا ہے۔ اس میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کے مالک اور سی ای او پہنچ رہے ہیں۔ مہمانوں کی فہرست میں امریکہ کی سابق فرسٹ لیڈی ہلیری کلنٹن بھی شامل ہیں۔ وہ سنیچر کی دوپہر ادے پور پہنچی ہیں۔دنیا کی بڑی اسٹیل کمپنی کے مالک لکشمی نواس متل اپنی اہلیہ اوشا متل کے ساتھ ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ انفاسک کے سابق سی ای او وشال سکا نوکیا کے راجیو سوری ، دا ہفنگٹن پوسٹ کے ارینا ہفنگٹن بھی پہنچ چکے ہیں۔دنیا کی بڑی بروکریج ہاو¿س کمپنی گولڈ مین سیکس کی چیئرمین اور سی ای او کین ہچنر ، سعوسی ارماکو کے چیئرمین خالد الفلیح ، سیمسنگ کے چیئرمین جے لی بھی ادے پور پہنچ چکے ہیں۔


