’مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا ‘وسیم اکرم کو اہلیہ کی وارننگ

گزشتہ روز وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے روپ سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی سے ملنے 11 ماہ بعد آسٹریلیا گئے ہیں جہاں وہ قرنطینہ میں موجود ہیں، وسیم اکرم کو قرنطینہ میں 8 دن گزر چکے ہیں اور وہ ایک کمرے میں موجود ہیں۔

 

وسیم اکرم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کپتان کی قرنطینہ کے دوران شخصیت ہی بدل گئی ہے اور انہوں نے مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم کی مونچھوں سمیت نئے روپ کو پسند کرتے ہوئے تبصرے کیے جا رہے تھے۔تاہم اب ویڈیو پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، شنیرا اکرم کا وسیم اکرم کی ویڈیو پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مونچھیں تمھارے ساتھ گھر نہیں آئیں گی۔

 

بعد ازاں ایک صارف کی جانب سے وسیم اکرم کی مونچھوں کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا گیا کہ مجھے آپ کا مونچھوں کے ساتھ یہ روپ پسند ہے جس پر سابق کپتان قومی ٹیم نے جواب دیا کہ میری اہلیہ کو پسند نہیں ہے۔