حیدرآباد، 27/ نومبر (یواین آئی) مولانا ابوالاعلی مودودی کی شخصیت حیات اور خدمات پر ایک ڈاکومنٹری فلم جمعرات 28نومبر کی شام 6:30بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم حیدرآباد میں احمد ابوسعید کی کتاب مولانا مودودی حیات اور خدمات ماہ و سال کے آئینہ میں کے رسم اجراء کے موقع پر دکھائی جائے گی۔
اس موقع پر امیر حلقہ تلنگانہ جماعت اسلامی مولانا حامد محمد خان صدارت کریں گے۔ پروفیسر محسن عثمانی ندوی مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ جناب رحمت اللہ شریف جماعت اسلامی آسام، ڈاکٹر فخرالدین محمد سکریٹری میسکو، الحاج محمد جعفر چیرمین نظام گروپ، ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی، ڈاکٹر مجتبیٰ فاروق، ڈاکٹر فہیم الدین مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد کنوینر ہوں گے۔