حیدر آباد – 28 ر اکتوبر ( ورق تازه نیوز)حضرت سید حبیب بن جعز العيدروس رحمتہ اللہ علیہ آج حیدر آباد میں دوپہر ایک بجے اس دار فانی سے کوچ کرگئے گئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ آپ کی نماز جنازہ آج 28 اکتوبر کو شام 7:30 بجے تاریخی مکہ مسجد نزد چار مینار میں ادا کی جائے گی اور تدفین قطہ صالحین احاطہ نزد نامیلی میں عمل میں آئے گی ۔ حضرت کا تعلق سلسلہ عیدروسیہ سے تھا۔
حضرت کے انتقال پر ملال کی اطلاع خادم حضرت سید حبیب بن جعز العيدروس جناب کمال الدین صدیقی(ساجد )نے دی ہے۔ آللہ رب العزت مرحوم کو اپنے قرب و جوار میں جگہ دے۔ انکی دینی و ملی خدمات کو قبول کرے ۔ آمین ۔