مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن نے تھانے میں 10 طلبا کو 33 لاکھ روپئے کے چیک دیے ڈاکٹر اصغر مقادم کی کوششوں سے اقلیتی طلبا کو تعلی می سہولت

مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن نے تھانے میں 10 طلبا کو 33 لاکھ روپئے کے چیک دیے

ڈاکٹر اصغر مقادم کی کوششوں سے اقلیتی طلبا کو تعلیمی سہولت

تھانے (آفتاب شیخ):
مولانا ابوالکلام آزاد مالیاتی کارپوریشن نے آج تھانے کے دفتر میں 10 اقلیتی طلبا کو 33 لاکھ روپئے کے تعلیمی قرض (ایجوکیشن لون) کے چیک تقسیم کیے۔ یہ رقم کارپوریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر مقادم کے ہاتھوں دی گئی۔ اس موقع پر مسلم، بدھ اور جین سماج کے طلبا نے شرکت کی جو کلیان، شاہ پور، بھیونڈی، ممبرا، میرا روڈ اور کلوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان طلبا کے دستاویزات کی جانچ اور تصدیق کے بعد انھیں لون منظور کیا گیا۔

ڈاکٹر اصغر مقادم نے بتایا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی تعلیمی ترقی کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کرتی ہیں، مگر بیداری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلبا ان سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مولانا آزاد فنانس کارپوریشن ایسی ہی ایک اسکیم ہے جو اقلیتی طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اور چھوٹے کاروبار کے لیے آسان اقساط میں قرض فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹر مقادم نے مزید بتایا کہ ان کی کوششوں سے مہاراشٹر میں اب تک دو کروڑ چونتیس لاکھ روپئے سے زائد رقم اقلیتی طلبا کو تعلیمی قرض کے طور پر فراہم کی جاچکی ہے۔ صرف پچھلے ایک سال میں 45 سے زائد طلبا کو اس اسکیم کے تحت مدد دی گئی ہے، جن میں کئی طلبا بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے صرف چند ضروری دستاویزات درکار ہوتے ہیں جن میں بینک کی تفصیل، فیس شیڈول، گارنٹرس، اور شناختی ثبوت شامل ہیں۔ تصدیق کے بعد طالب علم یا اس کے والدین کے نام پر چیک جاری کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر اصغر مقادم نے کہا کہ اقلیتی طلبا کی سہولت کے لیے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کا دفتر تھانے میں ماجیواڑہ جنکشن کے قریب، روتو پارک میں کھولا گیا ہے تاکہ ضلع اور اطراف کے طلبا کو تعلیمی قرض کے حصول میں آسانی ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading