مودی کے لاتور میں دیئے گئے بیان سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی: الیکشن کمیشن

نئی دہلی یکم مئی (ایجنسیز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاتور میں دیئے گئے بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں مانا ہے۔

کمیشن نے نو اپریل کو ضلع لاتور کے اوسا میں دیئے گئے بیان کے سلسلے میں مہاراشٹر کے چیف الیکشن افسر کی رپورٹ مانگی تھی۔ کمیشن نے رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا کہ انتخابی مہم کے بارے میں جو ہدایات جاری کئے گئے تھے، مسٹر مودی کی تقریر سے اس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔
اس طرح کمیشن نے بدھ کو دوسری بار مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کلین چٹ دی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو وردھا میں دیئے گئے بیان پر انہیں کلین چٹ دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر مودی نے پہلی باربنے نوجوان ووٹروں سے پلوامہ شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading