مودی کوچور کہنے پرراہول گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

پٹنہ 18 اپرےل ۔کانگرےس صدر راہول گاندھی کے خلاف آج بہار کے ڈپٹی چےف منسٹر سشےل کمار مودی نے مقدمہ دائر کےا ہے ۔ ےہ مقدمہ راہول گاندھی کے اس رےمارک پر دائر کےا گےا جس مےں انہوں نے اےک تقرےر مےں سوال کےا تھا کہ ہر چور کے نام کے آگے مودی کےوں ہے ۔ سشےل کمار مودی نے پٹنہ چےف جوڈےشےےل مجسٹرےٹ کمار گجنن کی عدالت مےں ےہ مقدمہ دائر کےا ہے ۔ سشےل کمار مودی نے کہا کہ 13 اپرےل کو مہاراشٹرا کی اےک رےلی مےں راہول گاندھی کی جانب سے کئے گئے رےمارکس پر انہےں تکلےف ہوئی ہے ۔ اس تقرےر کو ٹی وی چےانلس پر نشر کےا گےا تھا ۔ سشےل کمار نے کہا کہ اس رےمارک پر مودی نام رکھنے والے تمام افراد بشمول انہےں بھی تکلےف ہوئی ہے ۔ اس درخواست پر 22 اپرےل کو سماعت ہوگی ۔ راہول گاندھی نے مہاراشٹرا مےں اےک تقرےر کے دوران سوال کےا تھا کہ کےوں ہر چور کے نام کے آگے مودی ہے ؟ ۔ چاہے وہ للت مودی ہو ‘ نےرو مودی ہو ےا پھر نرےندر مودی ہو ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading