مودی کا پروگرام لائیو ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کے سبب دوردرشن کی خاتون افسر معطل

وزیراعظم نریندر مودی نے 30 ستمبرکو آئی آئی ٹی مدراس میں سنگاپور۔انڈیا ہیک تھان پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر نے اس معاملے میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا، ’پوڑھیگے دوردرشن(ڈی ڈی) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پروگرام) آر وسُومَتی کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ڈی ڈی سینٹرل کے ڈائریکٹر جنرل غوروخوض کر رہے ہیں‘۔

حکم نامے میں کہا گیا،’سینٹرل سول سروسز(کلاسیفکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل) ضابطہ، 1965 کے ضابطہ 10 کے شق(1)کےتحت وسُومَتی کو فوری طور پرمعطل کیا جاتا ہے‘۔ معطلی کے دوران وسُومتی چنئی ہیڈکوارٹر میں رہیں گی اور وہ بلا اجازت ہیڈکوارٹر کو چھوڑ نہیں سکتیں۔

حالانکہ ان کی معطلی کے حکم نامے میں واضح طور پر وجہ بیان نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق ی ایم مودی کے پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی ہدایت کے باوجود پروگرام کو نشر نہ کرنے کی وجہ سے ہی انھیں معطل کیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading