مودی عوام کی آواز نہیں سنتے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ من مانی کرتے ہیں اور عوام کی آواز نہیں سنتے ہیں۔

کانگریس نے جمعہ کو اپنے سرکاری صفحے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت پر کسان، غریب اور تاجروں کی بات نہ سننے کا الزام عائد کیا اور کہا "مودی جی آپ کی حکومت اور آپ صرف اپنے من کی سنتے ہیں۔ کسان، مزدور اور تاجر کی سنتے تو کسانوں کی خودکشی پر دکھ ہوتا، برباد ہوتے ہوئے تجارت پر پریشان ہوتے، مزدوروں کا کام نہیں چھينتے۔ شہریت ترمیمی قانون پر آپ کی بے حسی کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔‘‘

کانگریس پارٹی نے نریندر مودی سے عوام کی آواز سننے کی اپیل کی اور کہا ’’وزیر اعظم مودی، آپ کا ارادہ بانٹو اور راج کرو کا ہے۔ اسی لیے آپ کے دور میں بے لگام مہنگائی، کسانوں کی خودکشی اور خواتین پر ظلم بڑھے ہیں، نوجوان بے روزگار اور معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ اگر یہی آپ کا سنکلپ (عزم) ہے تو برائے مہربانی آپ اس عظیم ملک کو ایسے عزم سے بخش دیں۔

کانگریس پارٹی نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کو خود احتساب کی ضرورت ہے۔ ملک کی فعالیت پر سوال مت اٹھایئے، ملک ہمیشہ فعال رہا ہے۔ مگر آپ کی تقسیم کرنے والی سیاست نے ملک کی فعالیت کی کمر توڑ دی ہے اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بارے میں سوچیے۔ طاقت آپ میں نہیں ہے۔ملک تو ہمیشہ طاقتور رہا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading