مودی سرکار کی ‘ایکسپائری ڈیٹ ‘ ختم ہوگئی ہے : ممتا بنر جی

کولکتہ: ترنمول کانگرس چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے یہاں سنیچر کو اپوزیشن پارٹیوں کی ریلی میں لوگوں سے ‘دہلی کی سرکار بدل دو’ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی ‘ایکسپائری ڈیٹ’ ختم ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متحد اپوزیشن آئندہ عام انتخابات میں جیت حاصل کرے گا ۔ ممتا نے یہاں بریگیڈ پریڈ میدان میں منعقد ریلی میں دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا،’ وزیر اعظم کون ہوگا ، یہ ہم انتخابات کے بعد طے کریں گے ۔ ” ممتا نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں بھاجپا کے گنتی کے دن باقی رہ گئے ہیں ۔

ممتا نے اس بات کا ذکر کیا کہ ملک میں موجودہ حالات ‘سپر ایمر جنسی ‘ کے ہیں اور انہوں نے نعرہ دیا ،’ بدل دو، بدل دو ، دہلی میں سرکار بدل دو’۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading