مودی دوبارہ وزےراعظم بنیں گے : پرشانت کشور

پٹنہ ۔ 11 فبروری ۔ جے ڈی ےو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے آج کہاکہ نرےندر مودی لوک سبھا انتخابات کے بعد دوبارہ وزےراعظم بنےں گے حالانکہ چےف منسٹر نتےش کمار کو اےن ڈی اے مےں اےک اعلیٰ سطحی قائد سمجھا جاتا ہے لےکن اُنھےں اس اعلیٰ عہدہ کی دوڑ مےں شامل سمجھنا اُن کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔ کشور جو گزشتہ سال سپٹمبر مےں جے ڈی ےو مےں شامل ہوئے ہےں ےہ تبصرہ اُن سوالات کے جوابات مےں کےا جو اُن کے حالےہ دورہ¿ ممبئی کے بارے مےں کئے جارہے تھے ۔ انھوں نے صدر شےوسےنا اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی اور اُس کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بارے مےں بات چےت کی تھی ۔ شےوسےنا حالےہ عرصہ مےں برسراقتدار بی جے پی پر شدےد تنقےد کرتی آرہی ہے ۔ اس سوال پر کہ نتےش کمار کے وزےراعظم اور اُن کے نائب وزےراعظم بننے پر کےا تبدےلی آئے گی انھوں نے کہاکہ وہ فرضی سوالات کے جواب دےنے سے قاصر ہےں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading