مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرے گی سماجوادی پارٹی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)صدر اور ریاست کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کی اپیل پر پارٹی کارکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے یکم اکتوبر کو پوری ریاست کےسبھی تحصیلوں پر دھرنا دے گی۔

یادو نے اتوار کو یہا ں جاری بیا ن میں بتایا کہ پارٹی نے 9 اگست کو ریاست میں عوامی مسائل کے سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹر پر پرامن دھرنا دیا تھا لیکن حکومت کے کان پر جوں نہیں ریگیں۔ مسائل کے حل کے بجائے یکم ستمبر سے بجلی کی شرحوں میں اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آمدورفت کو بہتری کے نام پر زبردست جرمانہ وصول کررہی ہے۔

انہوں نے بی جے پی حکومت پر بدلے کے جذبہ سے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف کارروائی کا الزام لگایا۔ حکومت کے اشارے پر محمد علی جوہر یونیورسٹی کو برباد کرنے کی سازشیں رچ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں 11 مطالبوں کے ساتھ مظاہرہ کے ذریعہ بی جے پی حکومت کو جگانے کا کام کرےگی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کسانوں، نوجوانوں، غریبوں سے جو وعدے کرکے اقتدار میں آئی تھی اس نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کا ہی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان بدحال ہیں، قرضدار خودکشی کررہا ہے۔ نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔ صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے ملازموں کی چھٹنی ہورہی ہے۔ ریاست میں قانون وانصرام کی صورت حال بدحال ہے۔ فرضی انکاؤنٹر ہورہے ہیں۔ بے قصور لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ پارٹی کارکنوں پر جعلی مقدمے کئے جارہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading