مودی حکومت نے کیجریوال کو نہیں دی ڈنمارک دورہ کی اجازت، سنجے سنگھ ناراض

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو ڈنمارک کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔راجیہ سبھا میں ‘آپ’ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ اروند کیجریوال کے ڈنمارک دورے کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی ہے۔ وزیر اعلی نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک کانفرنس – ‘سی 40’ میں حصہ لینے کے لئے ڈنمارک دورے کی اجازت مانگی تھی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ دورے کی اجازت نہ دینا بدقسمتی کی بات ہے۔ انهوں نے کہا، "یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مودی حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کررہی ہے۔”

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال چھٹیاں منانے ڈنمارک نہیں جا رہے تھے بلکہ انہیں ایشیا کے 100 شہروں کے میئر کے ایک کانفرنس میں حصہ لینا تھا۔ وہ آلودگی میں نمٹنے کے طور طریقوں پر ملک کے لئے بہتر نقطہ نظر پیش کرتے۔انہوں سوال کیا، "ابھی تک کتنے وزرائے اعلی کے سرکاری دوروں کومنسوخ کیا گیا ہے۔ ہم نے ایک مہینے قبل درخواست دی تھی لیکن افسوس کہ اجازت نہیں مل سکی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading