موبائل پر خاتون کو فحش میسیج نوجوان کو پڑ گئے بھاری

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- خاتون کے موبائل پر فحش میسج بھیجنا ایک نوجوان کو بھاری پڑا ۔ خاتون کے بار بار منع کرنے اور نمبر بلاک کئے جانے کے باوجود نوجوان کی طرف سے پریشان کئے جانے کے بعد سے متاثرہ خاتون نے اس کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی ۔جس کے بعد پولیس نے شرڈی کے ایک ہوٹل سے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بھیونڈی کے پدمانگر علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کے موبائل پر ایک نوجوان فحش میسج بھیجنے کے ساتھ اسے بار بار فون کر پریشان کرتا تھا ۔ خاتون نے کئی بار اس کے لئے نوجوان کو جھاڑا بھی تھا اور اس کا نمبر بھی بلاک کر دیا تھا ۔

باوجود نوجوان دوسرے نمبر سے اسے میسج اور کال کرنے لگا ۔جس سے پریشان ہوکر فروری میں خاتون نے اس کی شکایت بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں سی آر نمبر 161/2019 میں آئی پی سی کی دفعہ 354،509 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔ جس كے بعد فون کرنے والے نوجوان نے اپنا سم کارڈ تبدیل کرنے کے ساتھ موبائل بھی بند کر لیا تھا ۔ جس کی وجہ سے نوجوان کی کوئی شناخت اور اسے پکڑنا پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ۔

آخر کار سینئر پولیس انسپکٹر سبھاش كوكاٹے اور پی ایس آئی پوار کی رہنمائی میں پولیس اہلکار وجئے بھالے راو اور گورکھ باگل نے کال کرنے والے نوجوان کے موبائل لوکیشن نکالا تو پتہ چلا کہ جس نمبر سے فون جا رہا تھا وہ کسی دوسرے کا نمبر تھاجسكی نشاندہی پر مذکورہ پولیس اہلکاروں نے خاتون سے فحش باتیں کرنے والے نوجوان کا فون لوکیشن نکال کر اسے شرڈی کے ایک ہوٹل سے 7 مئی کی رات میں گرفتار کر لیا ہے۔ جسكا نام راکیش پرفل کھنڈیلوال (26) ہے اور وہ اورنگ آباد کا رہنے والا ہے ۔ عدالت نے اسے دو دن تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نوجوان ایک مجرمانہ ریکارڈ والا ملزم ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد دیگر کئی معاملات سے پردہ اٹھنےکے امکانات ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading