موبائل پر بات کرتے وقت خاتون سانپ کے جوڑے کے اوپر بیٹھ گئی

گورکھپور:(ایجنسیز)اترپردیش کے گورکھپور میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرنے کے دوران سانپ کے جوڑے پر ہی جا کر بیٹھ گئی۔ اس کے بعد سانپ نے اس کو کاٹ لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ فوری طور پر اس کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گگہا تھانہ حلقہ میں پیش آیا۔ ریاوں گاوں کے رہنے والے سنجے سنگھ یادو تھائی لینڈ میں رہتے ہیں۔

انہوں نے رات میں اہلیہ گیتا کو فون کیا تھا۔ فون پر شوہر سے بات کرتے کرتے گیتا بستر پر جاکر بیٹھ گئی۔ بات کرنے میں گیتا اتنی مشغول تھی کہ وہ دیکھ بھی نہیں سکی کہ بستر پر سانپ کا جوڑا بیٹھا ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گیتا سانپ کے جوڑے پر ہی بیٹھ گئی ، جس کی وجہ سے سانپ نے اس کو کاٹ لیا۔بتایا جاتا ہے کہ بستر پر سانپ کھیل رہے تھے اور گیتا اسی پر بیٹھ گئی۔ سانپ کے کاٹتے ہی گیتا کی حالت خراب ہونے لگی۔ خاتون کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ حالانکہ لوگوں نے سانپ کے جوڑے کو بھی مار ڈالا۔بتادیں کہ گزشتہ ہفتہ جونپور میں ایک بچہ کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ خاص بات یہ تھی کہ بچہ کو کاٹنے کے بعد سانپ مرگیا۔ حالانکہ سانپ کے مرنے کے کچھ دیر بعد بچے کی بھی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ بچے اور سانپ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی تھی۔(بہ شکریہ نیوز18اردو)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading