نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ای ڈی اور سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔ سسودیا نے لوک سبھا انتخابات میں تشہیر کرنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔
راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے معاملہ کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو مقرر کی ہے۔ جج باویجا نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں سسودیا کی درخواست ضمانت پر 15 اپریل کو سماعت کریں گی۔
عدالت نے سسودیا کے دلائل سنے، جنہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی دہلی عدالت اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنی ماضی میں پیش کی گئی دلیلوں کو ہی دہرا رہی ہیں۔