مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کو فون پر دھمکیاں

سائبرآباد پولیس میں شکایت درج اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کو دھمکی آمیز فون کالس موصول ہونے کے معاملے میں حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ نامعلوم افراد نے گزشتہ ماہ کشن ریڈی کو انٹرنیٹ کے ذریعہ فون کال کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجہ میں کشن ریڈی نے سائبر کرائم پولیس سے ایک تحریری شکایت درج کرواتے ہوئے اس ضمن میں کارروائی کی درخواست کی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور آئی پی ایڈریس کے ذریعہ فون کرنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ سابق میں بھی کشن ریڈی کو اسی قسم کے فون کالس موصول ہوئے تھے اور انہیں سنگین نتائج کا انتباہ دیا گیا تھا ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading