کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اتوار کو مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
ممتا بنرجی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں آئین کے ذریعے ملے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’آج عالمی یوم جمہوریت ہے، ایک مرتبہ پھر ہم ان آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کریں جن کی بنیاد پر ہمارے ملک کی تشکیل ہوئی تھی‘‘۔
On the #InternationalDayofDemocracy today, let us once again pledge to safeguard the constitutional values our country was founded on. In this era of 'Super Emergency', we must do all it takes to protect the rights and freedoms that our Constitution guarantees
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) September 15, 2019
انہوں نے مودی حکومت کا ذکر کیے بغیر کہا ’’سپر ایمرجنسی کے اس دور میں ہمیں ان تمام حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جن کی ہمارا آئین ضمانت دیتا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی پہلے بھی کئی مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ بارہا یہ کہہ چکی ہیں کہ ملک مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی حکمرانی میں شدید ایمرجنسی کے دور سے گزر رہی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2007 میں جمہوریت کی نظریات کی تشہیر کرنے کے لئے ہر ایک سال 15 ستمبر کو 15 ستمبر کو بین الاقوامی یوم جمہوریہ منانے کا عہد کیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
