ممبرا کے دارالعلوم مخدوم سمنانی میں عرس خواجہ غریب نوازؒ تزک واحتشام سے منایا گیا نوے لاکھ لوگوں نے کرامات دیکھ کر نہیں خواجہ ص احب کا اخلاق دیکھ کر اسلا م میں داخل ہوئے تھے: مولانا جمال احمد

ممبرا کے دارالعلوم مخدوم سمنانی میں عرس خواجہ غریب نوازؒ تزک واحتشام سے منایا گیا
نوے لاکھ لوگوں نے کرامات دیکھ کر نہیں خواجہ صاحب کا اخلاق دیکھ کر اسلا م میں داخل ہوئے تھے: مولانا جمال احمد
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا کے شیل پھاٹا دارالعلوم مخدوم سمنانی میں عرس خواجہ غریب نواز منایا گیاجہاں علمائے کرام نے خواجہ غریب نواز کے احکامات پر عمل کرنے و ان کی سوانح حیات سے درد لینے کا درس دیا۔
اس دروان اجلاس میں حافظ وقاری افروز عالم نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز کیاتھا ۔ حافظ وسیم رضا وحافظ نوید رضا وحافظ سید عبدالحلیم وحافظ محمد سھیل رضا وحافظ محمد تحسین رضا نے منقبت سرکار غریب نواز پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا۔جب کہ علامہ مفتی نسیم رضا فیضی نے سیرت سیدنا خواجہ غریب نواز پر ایک پرمغز خطاب فرمایا۔ساتھ ہی مداح رسول مولوی بلال احمد اشرفی نے اپنے مترنم آواز میں منقبت خواجہ غریب نواز پڑھ کر مجمع میں سمع باندھ دیا
اس دوران خلیفہ شیخ الاسلام وخلیفہ اجمل العلماءعلامہ جمال احمد صدیقی اشرفی القادری نے تعلیمات سیدنا خواجہ غریب نواز ؒ پر جامع خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آج حضور سیدنا خواجہ غریب نواز کی کرامتیں بیان کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ ان کی تعلیمات وارشادات کو بیان کیا جائے۔ ان کے فرمودات کو عام کیا جائے اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کیا جائے اور ان کے اخلاق وکردار کو پھیلایا جائے۔ آج امت مسلمہ کو اس بات کی زیادہ ضرورت ہے۔کیوں کہ یہ جو نوے لاکھ غیر مسلم آپ کے دست مبارک پر توبہ کرکے مسلمان ہوئے تھے تو وہ سب آپ کی کرامات دیکھ کرکے ایمان نہیں لائے تھے کہ آپ نے ایک چھوٹے سے پیالے میں پورے اناساگر کا پانی بھرلیا یا آپ نے ایک درخت کے نیچے راجہ کے اونٹوں کو بٹھا دیا انگلی کے اشارے سے پتھر کو ہوا میں لٹکا دیا۔ یہ سارے واقعات وکرامات دیکھ کر وہ مسلمان نہیں ہوئے بلکہ وہ آپ کی تعلیمات کو سن کر کے مسلمان ہوئے تھے آپ کے ارشادات واخلاق کو سن کر کے مسلمان ہوئے تھے۔ لیکن وہیں آج ہمارے گھر کے وہ افراد جن کے بیچ میں ہماری صبح وشام گزرتی ہے۔ جن کے بیچ ہماری زندگی کے ہرلمحے گزرتے ہیں جن کے ساتھ ہمارا اٹھنا بیٹھنا ہے۔ہمارے خاندان اور ہمارے گھر کے وہ افراد بھی ہم سے متاثر نہیں ہوپاتے ہیں۔۔ صلوة و سلام اور دعاوں پر پروگرام (عرس خواجہ غریب نواز ؒ ) اختتام پذیر ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading