ممبرا ریتی بندر پر واقع اداکارہ نوتن کے بنگلے پر سیکورٹی گارڈ پر حملہ کرنے والے چور گرفتار
کرائم برانچ یونٹ 1 کی کامیاب کارروائی
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا کے نزد ریتی بندر کے پہاڑی ٹیلے پر واقع معروف فلم اداکارہ نوتن ( مالک منیش بہل) کا بنگلہ واقع ہے۔ تین فروری کی رات میں بنگلہ پر نائیٹ ڈیوٹی کررہے سیکورٹی گارڈ بھانوداس شرنا دودھ بھاتے عمر 70 سال ساکن ممبرا اور ان کے ساتھی روپ سنگھ وشوکرما کو رات ایک بجے بنگلے کے پیچھے سے کتوں کے بھوکنے کی آوازیں سنائی دی تو وہ وہاں دیکھنے گئے اس وقت وہاں موجود تین معلوم چوروں نے ان دونوں پر حملہ کردیا اور اور لکڑی ڈنڈے سے زدوکوب کر دونوں سیکورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔ دونوں گارڈز کو نئی ممبئی کے اندراوتی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ بھانوداس شرنا دودھ بھاتے کی شکایت پر ممبرا پولیس اسٹیشن میں CR-NO-144/2020 تعزیرات ہند کی دفعہ 397,34 کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اعلی حکام کے ذریعے مذکورہ معاملہ کی متبادل تحقیقات کرائم برانچ یونٹ 1 بھی کو دی گئی۔ جائے وقوع اور آس پاس سے ملزمان کی کسی بھی قسم کی شناخت اور تکنیکی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔ تفتیش کے دوران کرائم برانچ یونٹ 1 کے سب انسپکٹر سندیپ باگول کو باوثوق ذرائع سے خبر موصول ہوئی کہ مذکورہ واردات سنجے سبھاش بھنڈاری ساکن بھاسکر نگر کلوا اور اس کے ساتھیوں نے انجام دی ہیں اور وہ لوگ بھاسکر نگر آئے ہوئے ہیں خبر کی بنیاد پر سب انسپکٹر سندیپ باگول، کیلاش سوناونے اور ٹیم نے جال بچھا کر ملزمین کو 8 فروری دوپہر ڈھائی بجے کلوا سے حراست میں لیا۔ سخت پوجھ تاچھ کرنے پر اس نے اپنےساتھی جیتو واگھمارے عرف کانیا اور گنپت سوامی گلر عرف مدراسی نے تین فروری کی رات نوتن بنگلے پر سیکورٹی گارڈ پر حملہ کر بنگلے میں چوری کرنے کا جرم قبول کیا۔ کرائم برانچ نے ملزمین کو ممبرا پولیس اسٹیشن کے حراست میں دے دیا ہے اور مزید تفتیش ممبرا پولیس اسٹیشن کررہی ہیں۔ پولیس کمشنر وویک فنسلکر، جوائنٹ کمشنر ڈاکٹر سریش کمار میکلا، ایڈیشنل کمشنر پروین پوار، ڈپٹی کمشنر کرائم دیپک دیوراج، اسسٹنٹ کمشنر کسن گاولی کی قیادت میں کرائم برانچ یونٹ 1 کے سینئر پولیس انسپکٹر نتین ٹھاکرے، انسپکٹر رنویر بائیس، سب انسپکٹر سندیپ باگول، اویراج کرہاڑے، سمیر آہیرراو، دتاترے سرک، کیلاش سوناونے، اودے دیسائی، ابوطالب شیخ، شیواجی گائیکواڑ، سنیل جادھو، سبھاش مورے اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔
