ثانیہ مرزا کا بیٹا بھی والدہ کا میچ دیکھنے پہنچ گیا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اپنی والدہ کا میچ دیکھنے کے لیے ٹینس کورٹ پہنچ گیا۔ثانیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ ٹینس کورٹ میں ہیں جبکہ فینس کی دوسری جانب ان کا بیٹا کوٹ میں موجود ہے اور اس کے پاس ایک اسپائڈر مین کا کھلونا بھی موجود ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے تحریر کیا کہ یہ ویمبلڈن کا پہلا راؤنڈ ہے، مسکراہٹیں ہر جگہ ہیں، اور اسپائڈر میچ میں ہمارے لیے خوش ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading