ممبئی کے لوگوں کو آخر کار گرمی سے راحت مل گئی ہے۔ ممبئی میں آج خوب بارش ہو رہی ہے جس سے یہاں کا درجہ حرارت گر کر 27 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تیز بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر جام کی حالت بھی ہو گئی۔ بارش کا سیدھا اثر ٹریفک پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
#Mumbai receives heavy rainfall, temperature at 27 Degrees Celsius. pic.twitter.com/vYxvJrchdT
— ANI (@ANI) June 28, 2019
محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق آئندہ 48 گھنٹے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ پر بارش اور آبی جماؤ کی تصویریں اور ویڈیوز لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔
Two hours rain started water logging …it's very year issue … repeated very time..Mumbai Ko #Shanghai Bana ga… Andheri Western Express Highway! @mybmc #MumbaiRains pic.twitter.com/JpOJYQe3Zb
— Ashish Singh ?? (@AshishS44604300) June 28, 2019
سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے دفتر جانے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے لوکل ٹریفک پر بھی اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ممبئی ائیر پورٹ کے پاس وجیبلٹی بھی کم ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پرواز میں دقت آ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی اور مغربی علاقوں جیسے اندھیری، جوگیشوری، بوریولی، دادر، گھاٹ کوپر، مُلنڈ، چرچ گیٹ میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔
#Maharashtra: Rainfall leads to water logging in Dharavi area in Mumbai. pic.twitter.com/6SF17J53Mm
— ANI (@ANI) June 28, 2019
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا تھا کہ مانسون ممبئی کے ساتھ ساتھ جنوبی گجرات کے کونکن علاقہ میں پہنچ چکا ہے جس سے یہاں اگلے کچھ دن تک جم کر بارش ہو سکتی ہے۔ اسکائی میٹ نے ممبئی میں زبردست بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں ممبئی میں 100 ایم ایم تک بارش ہو سکتی ہے۔
Palghar in #Maharashtra receives heavy rainfall. pic.twitter.com/f8y3z7MVan
— ANI (@ANI) June 28, 2019
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کچھ گھنٹوں میں مہاراشٹر کے دیگر کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ میگھالیہ اور آسام میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مانسون جولائی کے پہلے ہفتے میں دہلی پہنچ سکتا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
