ممبئی میں  سمیت مہاراشٹر میں بارش کا قہر ،بحریہ طلب ،دیواراور عمارت منہدم ہونے سے 33افراد ہلاک،کلیان میں اردواسکول منہدم ،

ممبئی 2 جولائی (یواین آئی)ممبئی کے قرب وجوار سمیت پونے ،کوکن اور رائے گڑھ میں میںبارش کا قہر جاری ہے اور شمال مغربی ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں ایک رہائشی عمارت کے احاطہ کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 20مکین ہلاک ہوگئے ،50کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔قریبی شہر کلیان میں ایک اردواسکول کی عمارت منہدم ہوگئی اور ملبہ متصل مکانات پر گرنے سے چار کی موت واقع ہوگئی جبکہ پونے میں تین روز میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں دیوار گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ممبئی شہر،تھانے ،رائے گڑھ اور پال گھر ضلع میں حکومت نے ہائی الرٹ کے ساتھ ہی آج عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ،دفاتر ،اسکول اور کالج میں چھٹی دے دی گئی،پونے میں دوروز قبل اسی طرح دیوار منہدم ہونے سے 15مزدورہلاک ہوئے تھے۔
بی ایم سی اور محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں ایک بار پھر چوبیس گھنٹے میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 375.2ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ،ملاڈ اور کرلا میں سیلابی صورت حال ہے اور ملاڈ میں 301ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،ممبئی ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیاہے اور 55 پرازوں کو دوسرے شہروںکی سمت میں موڑدیا گیا ہے جبکہ پچاس پروازیں منسوح کردی گئی ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق بحرعرب سے مغربی سمت سے بادلوں نے جنوبی گجرات اورمتصل علاقوںکا رُخ کیا ہے۔صرف ممبئی میں 24 گھنٹے میں دوسوایم ایم سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ دویویندرفڑنویس نے بی ایم سی صدردفتر میں ڈسٹارمنیجمنٹ شعبہ کا دورہ کیا اور کمشنر پروین پردیسی سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔اس سیلابی صورتحال کے لیے ممبئی کے اسٹارم واٹر ڈرائن ڈپارٹمنٹ کو ذمہ دارقراردیا گیا ہے۔بیسٹ کمپنی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں 152بسیں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ بسوںمیں مسافروںکی کمی کے سبب کئی روٹ پر بسوںکو بند کردیا گیا جبکہ گزشتہ شب ممبئی پولیس کو 1600-1700 ٹوئیٹ موصول ہوئے ہیں۔جوہو کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور رن وے پر بڑی بڑی مچلیاں تیر رہی ہیں جنہیں فائرعملے نے پکڑلیا ہے۔کیونکہ قریبی سمندر سے نالے کے ذریعہ مچھلیاں یہاں پہنچ گئیں۔ہیلی کوپٹرخدمات بند کردی گئی ہے۔شیوسینا کے ترجمان سنجے راﺅت کا کہنا ہے کہ اس کے لیے بی ایم سی نہیں بلکہ غیر قانونی تعمیرات ذمہ دارہے اور بی ایم سی کچھ نہیں کرسکتی ہے۔وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شتابدی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور مہلوکین کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ کی عبوری امدادکا اعلان بھی کیا۔ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے اور دادراسٹیشن پر ہزاروں مسافر طویل مسافتی اور لوکل ٹرینوں کے منتظر نظرآئے ۔باندرہ میں نرملانکیتن کے احاطہ کی دیوار منہدم ہوگئی ۔ممبئی کے سانتاکروز میں 375.2ایم ایم اور بوریولی ،گھاٹ کوپر،چمبوراور پوائی میں بالترتیب 380 ، 380،420،402 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرلا کالینہ اور واکولہ میں ایئرانڈیا اور پولیس کالونی کو خالی کرالیا گیا ہے اور بحریہ کے جوانوں کشتیوں کے ساتھ لوگوں کی مددکررہے ہیں ،یہاں کی میٹھی ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔
کلیان میں نیشنل اردواور انگلش اسکول کا حصہ منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جو کہ مزید دوتین جاری رہیگا،آس پاس کے علاقوںمیں وسئی ،نالاسوپارہ ،ویراراور ویترنا علاقے میں سیلابی صورتحال ہے ،متعددٹرینوں کو منسوخ یا بیرونی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
پولیس اور فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق مضافاتی علاقہ ملاڈ کے مشرق میں واقع پمپری پاڑہ میں ایک احاطہ کی دیوار متصل جھوپڑابستی کے جھوپڑوں پر گرنے کے نتیجے میں اتنی موتیں واقع ہوئی ہیں اور اندیشہ ہے کہ ملبے میں لوگ دبے ہوئے ہیں ،این ڈی آرایف کے جوان جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں۔زخمیوں کو شتابدی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،اتوار سے جاری بارش کا سلسلہ پیرکی شب میں دوبارہ زورپکڑگیا اور رات بھر ہونے والی بارش نے ممبئی میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے ،ممبئی کے نشیبی علاقوںمیں جگہ جگہ پارنی جمع ہوگیا ہے اور موٹرگاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جزیرہ نماءشہر کے بجائے مضافاتی علاقے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ،جہاں گزشتہ دودہائیوں سے تعمیراتی کام جاری ہے اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے سبب ان علاقوںکو متاثر کیا ہے ،ممبئی کی لوکل ٹرینیں ب

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading