ممبئی میں بارش کا قہر۔22 افراد ہلاک ۔دفاتر اور اسکول کو تعطیل

ممبئی ۔2۔جولائی ۔(ایجنسیز )ممبئی اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں بارش قہر برپا کر رہی ہے۔ منگل کی صبح بارش کی وجہ سے دیوار گرنے کے واقعات میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے اندر مزید بارش ہونے اور لوگوں کو ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

ممبئی، نوی ممبئی، تھانے اور کونکن علاقے میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پونے کے امبےگاؤں میں واقع ایک کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد دب کر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ممبئی کے مشرقی ملاڈ میں ایک دیوار جھونپڑیوں پر گرنے سے کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading