ممبئی:2. ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ایک ایسے وقت میں جب ریاست میں گنیش اتسو جاری ہے مگر اسکی وجہ سے نئے سیاسی مساوات پر بحث ہو رہی ہے۔
ایسے میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور کانگریس لیڈر اشوک چوہان کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کی بحث گرم ہے۔
اشوک چوہان نے کہا کہ جب وہ آشیش کلکرنی(بی جے پی لیڈر) کے گھر گنپتی درشن کے لیے گئے تو ان کی فڑنویس سے آمنے سامنے ملاقات ہوئی۔ ہم بھگوان گنیش کو دیکھنے گئے۔ کوئی بحث یا ملاقات نہیں ہوئی۔
اشوک چوہان نے یہ بھی وضاحت کی کہ کانگریس کا کل دہلی میں مارچ ہے، جس کے لیے میں کل دہلی جاؤں گا۔
اشوک چوہان اور فڑنویس کل جب بی جے پی اور شندے گروپ کے درمیان تال میل قائم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے بی جے پی کے عہدیدار آشیش کلکرنی کے گھر گئے تو خبر ملی کہ ان کے درمیان کچھ دیر تک بات چیت ہوئی۔
یہ بات بھی زیر بحث تھی کہ گنپتی کے درشن کی وجہ سے یہ ملاقات اتفاقیہ تھی یا کلکرنی نے اس میٹنگ کو مربوط کیا۔مگر اتنا ضرور ہیکہ ریاست میں جلد سیاسی طوفان آنے والا ہے