ممبئی غرقاب ہوگا: ہندوستان میں سطح سمندر میں 2.8 فیٹ کا اضافہ ممکن

نئی دہلی۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو طوفان کا خطرہ اور سیلاب کے اندیشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ سطح سمندر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2.8 فیٹ ، 3.5 انچ سے لے کر 34 انچ تک پہونچ سکتی ہے۔ اس صدی کے ختم تک سطح سمندر میں اضافہ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ عالمی حدت کے باعث سطح سمندر خطرے کے نشان سے آگے بڑھے گی۔ مغربی ساحلی پٹی کے ان علاقوں میں واقع آبادیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

خاص کر ممبئی میں سطح سمندر میں اضافہ سے تباہی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی ہندوستان میں بڑے ڈیلٹا علاقوں سے بھی پانی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے کہا کہ حیدرآباد کے انڈین نیشنل سنٹر برائے اوشین انفارمیشن سرویسیس کی جانب سے لئے گئے جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں سطح سمندر میں اضافہ تشویشناک بات ہے۔ لوک سبھا کو حکومت نے مطلع کیا ہے کہ ممبئی کے علاوہ دیگر مغربی حصوں اور ساحلی علاقوں جیسے کھمبٹ اور گجرات کے کچ کے علاوہ کونکن اور مغربی کیرالا کے حصوں میں سمندر کی سطح آب میں اضافہ سے سیلاب کا امکان ہے۔ یہ علاقہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ اگر سمندر کے پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو پھر ان علاقوں میں سیلاب آئے گا۔ سمندر کی سطح میں اضافہ کا خطرہ ہے۔ ہندوستانی غذائی سلامتی کو بھی خطرہ ہوگا۔ اس سے سینکڑوں ملین افراد دریا کے وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔ جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیات میں متواتر تبدیلی اور موسمی حدت میں اضافہ کے باعث پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ یونیسکو رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ سنٹرل اور سا¶تھ انڈیا کو سال 2050ءتک سربراہی آب کی ابتر صورتحال سے دوچار ہونا پڑے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading