ممبئی :شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر3،مئی کو ہوگی

ممبئی،1مئی(یواین آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج شب اعلان کیا کہ 29،رمضان المبارک کو شوال کا چاندنہیں ہواہے،اس لیے کل ۳۰ واں روزہ ہے اور عید الفطر ۳ مئی ۲۰۲۲ کو ہوگی۔سنی جمعیتہ علماء چاند کمیٹی نے بھی چاند نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر اے چاند نہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دہلی ،بنگلور،لکھ نئو،کولکتہ اور دیگر شہروں سے بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔اورنگ آباد،پونے ،مالیگاوں ،بھیونڈی اور مہاراشٹر کے ناندیڑاور لاتو راور ناگپور میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔مرکزی چاند کمیٹی لکھنئو میں فرنگی محل کے صدر ، قاضی شہر مولا نا خالد رشید فرنگی محلی امام عید گاہ لکھنڈ نے اعلان کیا ہے کہ آج ۲۹ / رمضان المبارک ۱۳۳۳ ھ مطابق یکم مئی ۲۰۲۲ ء کونشوال المکرم کا چاند نہیں ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں