
پربھنی:17مئی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے ملند نگر علاقے میں ایک پچاس سالہ خاتون کی کروناطبی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد ملندنگر اور آس پاس کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ متاثرہ ممبئی کے گورےگاوں سے اپنی بہن کے ساتھ پربھنی آئی تھی۔اسے کھانسی بخار ہونے کے بعد شہر کے سرکاری جنرل اسپتال میں شریک کیا گیا تھا اس کے سوائپ کے نمونے معائنہ کیلئے ناندیڑ روانہ کیا گیا تھا۔ آج 17 مئی کو طبی رپورٹ آئی ہے جس میں اسے کرونا مرض لاحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
اس واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رمیش پوار ‘ڈپٹی کمشنر آراین جاےئے بھائے ُ شہر انجینئر وسیم پٹھان‘ اسسٹنٹ کمشنر سدھاککر کنگرے اور دیگر افسران نے ملند نگر کا جائزہ لیا ۔بیمار خاتون کے گھر کو مرکز مان کر اس کے اطراف کے ایک کلومیٹرعلاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور اسے کنٹیمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے
جس میں ملندنگر ‘راہول نگر‘ گوتم نگر رگھوداس سوسائٹی ‘ اشوک نگر ‘نوتن نگر پریشد کالونی وغیرہ شامل ہے۔ فائربریگیڈ عملے نے متاثرہ خاتون کے مکان کو مکمل طور پر سینٹائز کیا ہے اور خاتون کے رابطے میں آنے والے سبھی افراد کوکورنٹائن کرنے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔
اس ے قبل جتور میں تین افراد کی کورونا پازیٹیوپائے گئے تھے جو ممبئی سے جنتور آئے تھے ۔جن کا علاج چل رہا ہے۔ اس طرح کا پریس نوٹ کارپوریشن کے راجکمار جادھو پی آر او نے جاری کیا ہے۔