ملک کےوجودہ حالات کے پیش نظر تھانے میں ختم آیت کریمہ و اجتماعی دعاء کا اہتمام

ملک کےوجودہ حالات کے پیش نظر تھانے میں ختم آیت کریمہ و اجتماعی دعاء کا اہتمام
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کے کثیر مسلم آبادی والے علاقے رابوڑی میں واقع شہر کی تاریخی مسجد مومن پورہ جمعہ مسجد میں بعد نماز جمعہ آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کیا گیا مومن پورہ جمعہ مسجد ٹرسٹ کی جانب یہ اہتمام کیا گیا تھا بعد نماز جمعہ کثیر تعداد لوگوں نے مل کر سوا لاکھ مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کیا اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا۔ ملک میں چل رہے موجودہ حالات کے مدنظر یہ آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کیا گیا تھا- ختم آیت کریمہ کے بعد اجتماعی دعا کی گئی مومن پورہ جمعہ مسجد کے خطیب وامام مفتی عظیم الدین نوری رضوی نے دعا فرمائی ملک میں چل رہے موجودہ حالات کے مدنظر بالخصوص ملک میں امن و امان اور مسلمانوں کی حفاظت کے لئے دعا کی گئی بڑی تعداد میں لوگوں نے اجتماعی دعاء میں شرکت فرمائی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading