ملک میں کورونا معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 13.9 دن ہوئی

ملک میں کورونا معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 13.9 دن ہوئی

ئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) ملک میں جان لیوا بیماری کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ انفیکشن کے معاملے میں بھلے ہی ان دنوں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اچھی بات یہ رہی ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے دوگنا ہونے کی شرح گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.9 دن ہو گئی ہے اور اس سے پہلے 14 دن تک یہ شرح 11.1 دن تھی۔ اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح (ری کوری ریٹ) بھی بڑھ کر 33.6 فیصد ہو گئی ہے اور بدھ کو یہ 32.83 فیصد تھی۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو یہاں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) میں کورونا وائرس کی جانچ کے لئے لگائی گئی كوباز 6800 مشین کو قوم کو وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس مشین کے کام کرنے کے بعد ملک میں کورونا کے معاملوں کی جانچ میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ پہلی مشین ہے، جسے خرید کر اس سینٹر میں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے سینٹر کے صدر ڈاکٹر ایس کے سنگھ کے ساتھ پورے مرکز کا دورہ کیا اور یہاں کی لیبارٹریوں، کنٹرول پینل اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور سینئر افسران اور سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس انفیکشن ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے اور آج کا دن ایک سنگ میل بھی ہے کیونکہ ہم نے تقریباً 20 لاکھ کورونا ٹیسٹ کر لئے ہیں اور اس کام کو ملک میں 500 سے زائد لیبارٹریاں پورا کر رہی ہیں جن میں 359 سرکاری اور 145 نجی شعبے کی لیبارٹریوں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا’’این سی ڈی سی اب كوباز 6800 مشین سے لیس ہو گیا ہے اور یہ مکمل طور آٹومیٹك مشین اعلی درجے کی ہے جو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی اہل ہے۔ یہ مشین اعلی معیار پر مشتمل 1200 ٹیسٹ 12 گھنٹے میں کرنے کی اہل ہے اور اب اس سے ملک میں ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا‘‘۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading