نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد متاثرین والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو جمعرات کو بڑھ کر 33.63 فیصد ہو گئی۔
کورونا متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح بدھ کو 32.82 فیصد تھی جبکہ منگل کو 31.73 فیصد تھی. پیر کو 31.14 فیصد تھی جبکہ اتوار کو اس 31 فیصد تھی۔ ہفتہ کو اس کے قریب 30 فیصد تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ریکوری کی شرح میں تقریبا چار فیصد سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شرح عالمی وباسے برسرپیکار دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔
راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہمتاثرین کی شرح اموات جمعرات اور بدھ کو بھی 3.2 فیصد پر مستحکم رہی۔ اس سے پہلے منگل اور پیر کو بھی یہ اس کی شرح یہی تھی۔ اس سے پہلے گزشتہ دو دنوں سے اس کی شرح 3.3 فیصد پر بنی ہوئی تھی۔ یہ شرح پہلے کے مقابلے میں مستحکم مانی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے یہ شرح کئی دنوں تک 3.1 فیصد پر مستحکم رہی تھی۔
ملک میں کورونا انفیکشن کے 3722 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 78003 ہو گئی اور 134 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2549 تک پہنچ گئی۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک تعداد 79333 ہو گئی اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2564 ہو گئی ہے۔
وہیں اب تک 26235 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 25922 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 975 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں 5547 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کا مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 9592 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 586 اموات ہوئی ہے۔ ریاست میں 3753 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔
تمل ناڈو میں بھی کووڈ۔19 متاثرین کی تعداد نو ہزار کے پار ہوکر 9674 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے 66 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دارالحکومت میں 2240 لوگ اس منتقلی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اب تک 7998 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 20 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے اور 2858 لوگوں کے علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔یہاں کورونا متاثرین کی تعداد چار ہزار کے پار ہو گئی ہے اور یہ اعداد و شمار 4418 تک پہنچ گئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 2459 لوگکورونا سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں اب تک 3729 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اورکورونا کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ وہیں 1902 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں 2290 لوگ متاثر ہیں اور 207 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 702 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1367 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 34 لوگوں کی جان گئی ہے۔ وہیں 940 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ہند ریاست آندھرا پردیش میں 2137 اور کرناٹک میں 950 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 47 اور 33 ہو گئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 971 ہو گئی ہے اور 11 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 11 اور بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ اور اڑیسہ میں تین تین، ہماچل پردیش اور آسام میں دو دو اور میگھالیہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
اس دوران ملک میں جان لیوا بیماری کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں بھلے ہی ان دنوں اضافہ ہو رہا ہے لیکن سب سیے اچھی بات یہ ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملات کے دوگنا ہونے کی شرح گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.9 دن ہو گئی ہے اور اس سے پہلے 14 دنوں تک یہ شرح 11.1 دن تھی۔ اس کے علاہ کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بھی بڑھ کر 33.6 فیصد ہو گئی ہے اور بدھ کو یہ 32.83 فیصد تھی۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو یہاں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) میں کورونا وائرس کی جا نچ کے لئے لگائی گئی کوباز 6800 مشین کو ملک کو وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس مشین کے کام کرنے کے بعد ملک میں کورونا معاملوں کی جانچ میں اور اضافہ ہوگا۔ یہ پہلی مشین ہے، جسے خرید کر اس سینٹر میں لگایا گیا ہے۔
انہوں نے سینٹر کے چیرمین ڈاکٹر ایس کے سنگھ کے ساتھ پورے سنٹر کا دورہ کیا اور یہاں کی لیبارٹریوں، کنٹرول پینل اور دیگر خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور سینئر کے افسران اور سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی.۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت روزانہ ایک لاکھ کورونا وائرس انفیکشن ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے اور آج کا دن ایک سنگ میل بھی ہے کیونکہ ہم نے تقریبا 20 لاکھ کورونا ٹیسٹ کر لئے ہیں اور اس کام کو ملک میں 500 سے زائد لیبارٹریاں پورا کر رہی ہے جن میں 359 سرکاری اور 145 نجی شعبے کی لیبارٹریوں ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا،”ایمن سی ڈی سی بھی کوباز 6800 مشین سے لیس ہو گیا ہے اور یہ مکمل طور آٹومیٹک مشین اعلی سطح کا ہے جوآر ٹی پی سی آر ر ٹیسٹ کرنے کے قابل ہے۔ یہ مشین اعلی معیار پر مشتمل 1200 ٹیسٹ 12 گھنٹے میں کرنے کے قابل ہے اور اب اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا“۔