ملک میں مئی میں کورونا کے تقریبا ایک لاکھ معاملے

مئی میں کورونا کے 96825 معاملے

نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں مسلسل تیزی آرہی ہے اور اس کے دوران اب تک 96825 معاملے سامنے آچکے ہیں۔صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے مطابق یکم مئی کی صبح ملک میں اس وبا کے 35043 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی جو آج صبح بڑھ کر 131868 پر پہنچ گئے ہیں۔

اس طرح محض 23 دن میں 96825 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے روزانہ اوسطاً چھ ہزار سئ زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی 1147 سے بڑھ کر 3867 پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح مئی میں 2720 لوگ اس بیماری سے زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

کووڈ۔ 19 کا انفیکشن کس طرح تیزی سے پھیلنے لگا ہے، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپریل کے پورے مہینے میں 33406 نئے معاملے سامنے آئے تھے جبکہ اس سے 1109 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

انفیکشن اگر اسی رفتار سے پھیلتا رہا تو ایک دو دن میں ہندوستان کورونا کا سب سے زیادہ معاملوں والے 10 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ ابھی ہم ایران کے بعد 11 ویں مقام پر ہیں جہاں یومیہ دو ڈھائی ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کے معاملے میں اب تک ہندوستان کی کارکردگی کئی ممالک سے بہتر رہی ہے۔ اسی لئے مرنے والے مریضوں کی تعداد کے معاملے ہم 16 ویں مقام پر ہیں۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading